چینی وزارت خارجہ

آصف زرداری کو پاکستان کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے ۔پیر کے روز تر جمان نے بتا یا کہ صدر شی جن پھنگ نے صدر زرداری کے نام مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا ہے،

جس میں کہا گیا ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مختلف شعبوں میں فائدہ مند تعاون اور چین -پاکستان اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں