بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور سیکریٹری شبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لہذا اڈیالہ جیل حکام کو عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

قبل ازیں 8 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کی جانب سے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت ہوئی تھی۔ دورانِ سماعت جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ وکلا کو کبھی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں