اسحاق ڈار

وزیرخارجہ اسحاق ڈار برسلز میں پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کرینگے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کل (جمعرات) 21 مارچ کو برسلز میں ہونے والی پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ اجلاس میں شریک ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات پریس بریفنگ کے دوران اسحٰق ڈار کی باقاعدہ تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں