چین

ملٹی نیشنل کمپنیز ،چین میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش مند

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کے لیے رواں سال کا پہلا “لوکل ٹور” ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس ایونٹ میں شریک یورپی یونین اور میکسیکو سمیت دیگر ممالک کے کاروباری نمائندوں کا کہنا ہے کہ چین کے اعلیٰ سطحی کھلے پن اور اعلیٰ معیاری ترقی نے دنیا بھر کی کمپنیز کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں اور وہ چین میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کریں گے۔

ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ پر کثیر القومی اداروں اور بین الاقوامی تجارتی انجمنوں کے نمائندوں نے اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، ثقافت اور سیاحت سمیت دیگر صنعتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ غیر ملکی کاروباری ادارووں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہاں بہت سے نئے مواقع دریافت کیے ہیں۔

چائنا میکسیکو چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی ایگزیکٹو چیئرمین وکٹر کیڈینا نے کہا کہ ہم نے آزاد تجارتی بندرگاہ کی پالیسی کو سمجھنے کے لیے صوبہ ہائی نان کا دورہ کیا ۔ اس دورے سے ہم یہ بات سمجھ پائے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، یہاں کیا مراعات دی جاتی ہیں ۔ یہاں کاروبار کرنے کے فوائد کیا ہیں اور کیا نئے مواقع ملتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں