بناسپتی گھی

بناسپتی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مارچ کے دوران ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی قیمت میں عمومی کمی کارحجان دیکھا جارہا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024میں ملک میں 5کلو ڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88روپے ریکارڈ کی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 2.74فیصدکم ہے۔ فروری میں ملک میں 5کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق ایک کلوگرام ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90روپے ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.53فیصدکم ہے۔فروری میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی قیمت 501.09روپے ریکارڈکی گئی جوفروری میں 500.03روپے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں