جیا بچن

فلم انڈسٹری اور اس سے باہر امیتابھ ہی میرے بہترین دوست ہیں، جیا بچن

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کہا ہے کہ ان کے شوہر ان کے بہترین دوست ہیں اور وہ ان سے کوئی چیز نہیں چھپاتیں۔

75 سالہ جیا بچن جو خود بھی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی بیٹی شویتا اور نواسی ناویا نندا کے ساتھ دوستی کے بارے میں گفتگو پر مبنی پوڈکاسٹ واٹ دی ہیل ناویا، کے سیزن ٹو کی آخری قسط کے دوران کہی۔ اس موقع پر جیا بچن نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری اور اس سے باہر دونوں جگہ پر انکے بہترین دوست امیتابھ بچن ہی ہیں۔

جیا بچن کا کہنا تھا کہ آپکو کوئی نکتہ نظر پیش کرنے میں کوئی ڈر و خوف نہیں ہونا چاہیے، چاہیے وہ آپکے دوست سے مختلف ہی کیوں نہ ہو۔ ہر تعلق کی بنیاد ایمانداری ہونا چاہیئے۔بھارتی سیاست میں بھی سرگرم رہنے والی جیا جی نے کہا وہ ناویا کو بھی اپنا ایک دوست سمجھتی ہیں، بھلے وہ مجھ سے ہر چیز شیئر نہ کرتی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں