پوپ فرانسس

غزہ کے تنازعے پر انتہائی رنجیدہ ہوں،پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی (گلف آن لائن)پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے بہت زیادہ رنجیدہ ہیں۔

پوپ فرانسس نے العربیہ نیٹ ورک کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ میں فلسطین اور اسرائیل میں تنازعہ کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں خدا کرے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر جنگ بندی ہو، جہاں ایک انسانی سانحہ جاری ہے۔

انہوں نے شام، لبنان اور پورے مشرق وسطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بس کافی ہو گیا ! رک جائیں اوربراہ کرم ہتھیاروں کا تصادم ختم کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں