شہباز شریف

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف ممالک کے سربراہان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور متحدہ عرب امارات میں کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے.

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا خواجہ اصف، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعظم کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں