شاہ محمود قریشی

تحقیقات کی پیشکش کو قبول کرنے میں بھارت ہچکچاہٹ دراصل فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے’ شاہ محمود قریشی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے بھارتی قیادت کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے 5اگست 2019 کو یکطرفہ کارروائیوں سے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی،سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارت کا غیر قانونی فیصلہ ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظر انداز کر کے بھارت علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

بین الاقوامی، شفاف، قابل بھروسہ اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے میں بھارت ہچکچاہٹ دراصل فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے۔ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ مشترکہ خودکشی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں