احسن اقبال

خواتین کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا معاشی و سماجی کردار نہایت اہم ہے، خواتین کو بااختیار بنا کر ہی ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی خواتین کو فرنٹ لائن پر سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھاتے دیکھ کر انہیں بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ایسا سازگار اور بااختیار ماحول تشکیل دیا جائے جہاں خواتین آگے بڑھ سکیں، اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لا سکیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان اسی وقت ممکن ہے جب ملک کی خواتین کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔ خواتین پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ستارے کی طرح ملک کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں