اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ڈاکٹر نجیب نقی کی مدبرانہ قیادت میں آزاد جموں و کشمیر ترقی کے سفر پر گامزن رہیگا۔سپیکر قومی اسمبلینے ڈاکٹر نجیب نقی کے لیے منصب صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔



