وزیراعظم عمران خان

طالبان کا کہنا ہے جب تک اشرف غنی صدر ہیں مذاکرات نہیں کریں گے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو کہا کہ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ جب تک اشرف غنی صدر نہیں رہیں گے ، وہ کابل سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ ‌وزیر اعظم غیر ملکی صحافیوں سے بات کر رہے تھے ، انہوں نے طالبان کے وفد کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا جو تین چار ماہ قبل پاکستان پہنچے تھے۔‌‌وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے طالبان کو امن کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی تصفیہ مشکل نظر آرہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شرط یہ ہے کہ جب تک اشرف غنی موجود ہیں ، ہم (طالبان) افغان حکومت سے بات نہیں کریں گے۔

مزید پڑہیں :افغانستان جنگ: طالبانوں نے افغانستان کے مزید شہروں پر قبضہ کر لیا.

وزیر اعظم نے کہا کہ محسوس کیا کہ افغان حکومت اب یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ امریکی حکومت اس کی جانب سے مداخلت کرے۔‌ عمران ‌ خان نے کہا کہ پاکستان نے “یہ بہت واضح کر دیا ہے” کہ وہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد اپنی سرزمین پر کوئی امریکی فوجی اڈہ نہیں چاہتا۔ ‌پاک امریکہ تعلقات پر وزیراعظم نے غیر ملکی صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن نے خطے میں بھارت کو اپنا اسٹریٹجک پارٹنر منتخب کیا ہے ، اس لیے وہ پاکستان کے ساتھ مختلف سلوک کر رہا ہے۔ ‌انہوں نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں اپنی گندگی کو صاف کرنا چاہیے جو 20 سالوں پر محیط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں