مصباح الحق

جمیکا میں قرنطینہ کرنے والے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا آج دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا جائیگا

لاہور( گلف آن لائن) دورہ ویسٹ انڈیز میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا آج ( جمعرات) کے روزدوبارہ کورونا کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں دس روز سے قرنطینہ میں ہیں۔

کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس پر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کا وطن واپسی کا فیصلہ ہوسکے گا۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو واپسی کے لیے ایک ہی کورونا نیگیٹو رپورٹ کی ضرورت ہے۔چوبیس اگست کو ٹیم کی لاہور روانگی سے پہلے کورونا علامات نہ ہونے کے باوجود مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں دس روز کے لیے ہوٹل میں الگ روم میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں