لاہورہائیکورٹ

پی آئی سی میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹس ڈالنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(گلف آں لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹس ڈالنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سردار فرحت منظور خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی سی میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹس ڈالے گے ،پی آئی سی میں شہریوں کی صحت کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے ،پی آئی سی میں زائد المیعاد اسٹنٹس ڈالنے والا مافیاسرگرم ہے ۔ استدعا ہے کہ فاضل عدالت پی آئی سی میں زائد المیعاد اسٹنٹس ڈالنے کا نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں