شہباز گل

پیپلز پارٹی کو وفاق تو دور سندھ میں بھی آئندہ امان نہیں ملے گی، شہباز گل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وفاق تو دور سندھ میں بھی آئندہ امان نہیں ملے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل پر انہوں نے کہاکہ پرچی چیئرمین کو جعلی وصیت کے ذریعے منتخب کیا گیا، ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اس سے قبل ایک اور جعلی سلیکشن کے ذریعے پیپلز پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،یہ جعلی سلیکشنز سندھ پر بھاری پڑیں،ان سلیکشنز نے پیپلزپارٹی اور بھٹو کے وژن کوسبوتاثر کیا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ جعلی چیئرمین سندھ کو تباہ کرنے کے بعد اب وفاق پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں،موصوف کو خبر نہیں کہ سندھ کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ وفاق تو بہت دور کی بات اس بار انہیں سندھ میں بھی امان نہیں ملے گی،بس بہت ہوگیاآج سندھ کے عوام کا نعرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں