ڈاکٹر شاہد صد یق

کپتان اورپی ٹی آئی کواعتماد کا ووٹ دینے پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کپتان اورپی ٹی آئی کواعتماد کا ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی نے واضح کامیا بی سے اپوز یشن کی سیا ست ختم کردی، شکست پر ماتم کرنے والی( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قسمت میں مستقل رونا دھونا لکھا جا چکا ہے۔

اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ مادروطن کے سنجیدہ عوا م نے پی ٹی آئی کے منشورکوپسنداور عمران خان کی قیادت پراظہاراعتماد کرتے ہوئے روشن پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے ”بلے”کے نشان پرمہرثبت کی ۔

انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدارکوایک چیلنج سمجھ کرقبول کیا ،اب ان کاایک ایک پل ملک وقوم کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبود کیلئے وقف ہے،انہیں اپنے جوہر منوانے کیلئے مناسب وقت دیا جائے ۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے غیورعوام سرکس کے شیروں ، زرداریوںاورحواریوں کوخبردارکرتچکے ہیں وہ سیاست کی آڑ میں ریاست اور جمہوریت کیخلاف سازش اورشرارت نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں