فرخ حبیب

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کیلئے عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ یہ خوش آئند امر ہے کہ آج عالمی دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ عالمی دنیا وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات کا اعتراف کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں