سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے ملازم محمد صداقت کی نوکری پر بحالی کی اپیل مسترد کر دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے ملازم محمد صداقت کی نوکری پر بحالی کی اپیل مسترد کر دی ،محمد صادق نے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ کے تحت رجوع کیا تھا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ نے کہاکہ ملازمین کی بحالی کا قانون کالعدم ہوچکا ہے، کالعدم قرار دئیے گئے قانون کے تحت کسی کو بحال نہیں کر سکتے۔چیف جسٹس نے کہاکہ برطرف ملازمین کے کیس میں جو ہوا وہ سب کو پتا ہے، لاکھوں لوگ 20 20 سال کی تنخواہ لیکر چلتے بنے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ لاکھوں میں سے 18 ہزار ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ دور ان سماعت وکیل درخوراست گزار نے کہاکہ لوگ عدالتی فیصلے سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ درخواست گزار کو تو او جی ڈی سی بورڈ نے ہی بحال نہیں کیا تھا۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ بورڈ کا موقف تھا درخواست مقررہ مدت گزرنے کے بعد دائر ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں دائر ہوئی ہیں، بہتر ہوگا درخواست گزار بھی سب کیساتھ نظرثانی ہی دائر کرے۔ بعد ازاں عدالت عظمی نے او جی ڈی سی ایل کے ملازم محمد صداقت کی نوکری پر بحالی کی اپیل مسترد کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں