لاہورہائیکورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(گلف آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت مسلسل عوام پر پیٹرول بم گرا رہی ہے، قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گا،عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کیا گیا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں