بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا ہرنائی میں آنے والے زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی میں آنے والے زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے زلزلے کی وجہ سے جانبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت زخمیوں کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ، وفاقی اور بلوچستان حکومت جانبحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے ۔

بلاول بھٹو زر داری نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے ، بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں