مسرت جمشید چیمہ

نوازشریف کا دل پاکستانی عوام نہیں کرپشن کا کاروبار بندہونیکی وجہ سے خون کے آنسو روتاہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لندن فرار ہونے والے نوازشریف کا دل پاکستانی عوام کیلئے نہیں بلکہ کرپشن کا کاروبار بندہونے کی وجہ سے خون کے آنسو روتاہے،شریف خاندان اور فضل الرحمان نے کیا قربانیاں دی ہیں کہ عوام ان کیلئے سڑکوں پر نکلیں؟ ،

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ پر پی ڈی ایم کی سیاست کا”دھوبی ” کے حوالے سے مشہورمحاورے جیسا حال ہوا ہے ۔ اپنے بیان میںمسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ دور کرپشن کرنے والوںکیلئے قبرثابت ہواہے اورکرپشن کے ذریعے تقویت لینے والوں کی چیخیںساتویں آسمان پر سنائی دے رہی ہیں۔ حکومت نے کبھی بھی دودھ اورشہد کی نہریں بہادینے کے دعوے نہیں کئے بلکہ وزیر اعظم عمران خان ابھی توپیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کے کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے کوشاںہیں اورانشا اللہ وہ وقت بھی آئے گا جب حکمران طبقہ نہیںبلکہ عوام حقیقی معنوںمیں خوشحال ہوںگے ۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدرصاحبہ جوسیاسی شہید بننے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب بھی جو کوششیں کررہے ہیں عوام ان کے چہروں سے اچھی طرح آشنا ہیں ،عوام آپ سے سوال کرتے ہیں کہ اگر آپ کے مفروروالد کا بیانیہ اتناہی مقبول ہے توپھر جہاں آپ اورآپ کے والد ویڈیو لنک پر موجود ہوتے ہیں وہاں آپ کے چچا اورکزن کیوں نہیں جاتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں