صنم جنگ

قوم کو جشن منانے کی وجہ دینے کیلئے کرکٹ ٹیم کا شکریہ، صنم جنگ

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا پوری قوم کو جشن منانے کی وجہ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔صنم جنگ نے انسٹا گرام پر اپنی فیملی کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر اپنی فیملی کے ساتھ مل کر بھارت میں موجود کرکٹ کے مداحوں کے لییمشہور گانا’ موقع موقع ‘ گنگناتے ہوئیویڈیو بناکر شیئر کی ہے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ پاکستان کی ٹیم نے دل جیت لیا، برسوں سے اس لمحے کا انتظار تھا !’اداکارہ صنم جنگ نے اپنی پوسٹ میں پوری قوم کو جشن منانے کی وجہ دینے کے لیے کرکٹ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ ‘ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے !’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں