شیری رحمان

ہر سال سردیوں سے پہلے وزیراعظم گیس بحران کا اعلان کرتے ہیں، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہر سال سردیوں سے پہلے وزیراعظم گیس بحران کا اعلان کرتے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے پہلے ہی چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں،ان سردیوں میں لوگوں کے پاس اب گیس بھی میسر نہیں ہوگی۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد رہی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل اضافے کے ساتھ 14.31فیصد ہے،گزشتہ ہفتے 25 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انہوںنے کہاکہ تنقید کے بعد حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا، وزیر اعظم نے رلیف کا نہیں بلکہ پیٹرول اور گیس بحران کا اعلان کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر سال سردیوں سے پہلے وزیراعظم گیس بحران کا اعلان کرتے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے پہلے ہی چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ شیری رحمن نے کہا کہ ان سردیوں میں لوگوں کے پاس اب گیس بھی میسر نہیں ہوگی، نئے پاکستان میں لوگوں کے لئے کھانا پکانا دشوار ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی مختلف شہروں میں 120 سے 140 روپے کلو فروخت ہو رہی، چینی سبسڈی کی طرح رلیف پیکج بھی مافیہ کھا جائے گا۔ شیری رحمن نے کہاکہ مہنگائی سے پریشان عوام اب ریلیف کے نام پر دھوکا نہیں کھائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں