بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا علامہ محمد اقبال کو ان کے 144 ویں یومِ ولادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ محمد اقبال کو ان کے 144 ویں یومِ ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال نے حق گوئی اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیا، نوجوان پیغام اقبال کو اوڑھنا بچھونا بنالیں۔

شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر پیغام میں انہوںنے علامہ محمد اقبال کو ان کے 144 ویں یومِ ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ علامہ اقبال نے مسلمانانِ ہند میں فکری انقلاب برپا کیا، جو قیامِ پاکستان کی بنیاد ثابت ہوا۔

انہوںنے کہاکہ فکرِ اقبال شدت پسندی کا علاج اور قومی سربلندی کا راستہ ہے،اقبال نے حق گوئی اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیا، نوجوان پیغام اقبال کو اوڑھنا بچھونا بنالیں۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی فکرِ اقبال پر سختی سے کاربند ہے، قومی اتحاد کو ناقابلِ تسخیر اور امتِ مسلمہ کو متحد کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں