شیخ رشیدا حمد

اپوزیشن وارم اپ ہوتے ہوئے مزید چھ ماہ لے گی،وزیر داخلہ

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن وارم اپ ہوتے ہوئے مزید چھ ماہ لے گی،دھرنے کا اصل وقت وہ تھا جب فضل الرحمن پہلی بار اسلام آباد آئے تھے،شہباز شریف اور فواد حسن فواد پہلے ہی ای سی ایل پر ہیں،ٹی ایل پی سے معاہدہ طے پا گیا ہے،وزارت داخلہ کا معاہدے میں کوئی کردار نہیں، موجودہ حکومت کے لئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے،عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان پانچ سال پورے کرینگے۔

ہفتہ کو ایف نائن پارک میں ٹریفک پولیس کی طرف سے شروع کئے گئے دو روزہ فیملی گالہ کے افتتاح کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس،افسران اور جوانوں کو گالہ کے انعقاد پر مبارک دیتا ہوں،پولیس پر بہت ذمہ داریاں ہیں،افغانستان میں جو صورتحال ہے اس کے اثرات بھی پاکستان پر پڑینگے،پہلے ہی ہماری معیشت مشکل صورتحال سے دو چار ہے۔ انہو ں نے کہا پولیس افسران جوانوں سے گھل مل جائیں، ایک ہزار پولیس کی نفری بڑھا رہے ہیں،ڈرون کیمروں اور گاڑیوں سمیت پولیس کو دیگر وسائل فراہم کر رہے ہیں،پوری کوشش ہے پولیس عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اترے۔

انہوںنے کہا ساڑھے تین سال حکومت کے ہو گئے ہیں،اپوزیشن وارم اپ ہوتے ہوئے مزید چھ ماہ لے گی،دھرنے کا اصل وقت وہ تھا جب فضل الرحمن پہلی بار اسلام آباد آئے تھے۔ شیخ رشید نے کہا عمران خان کی سوچ کا حامی ہوں کہ الیکٹرانگ ووٹنگ مشین ہونی چاہیے،70 کی دہائی سے الیکشن میں دھاندلی ہوتی چلی آ رہی ہے،ٹی ایل پی سے معاہدہ طے پا گیا ہے،وزارت داخلہ کا معاہدے میں کوئی کردار نہیں۔ انہوںنے کہا 78 تنظیمیوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے،شہباز شریف اور فواد حسن فواد پہلے ہی ای سی ایل پر ہیں،اشیائے خور و نوش کی قیمتیں پوری دنیا میں بڑھی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا موجودہ حکومت کے لئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے،عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان پانچ سال پورے کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں