مراد سعید

منی لانڈرنگ اور چوری کا معاملہ ہو نواز شریف کا نام نہ آئے کیسے ہوسکتا ہے؟، مراد سعید کا (ن)لیگ کو جواب

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ منی لانڈرنگ اور چوری کا معاملہ ہو نواز شریف کا نام نہ آئے کیسے ہوسکتا ہے؟،سپریم کورٹ میں ذرائع کی بجائے قطری خط آگیا،اسی طرح شہباز شریف کا نام سامنے آیا تو کہا میرا بیٹے جواب دیں گے،رانا شمیم کو نواز شریف نے گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا،ان کو وہ ججز اور جرنیل پسند ہیں جو ان کی سیاست کو مضبوط کرے،پیپلزپارٹی کا آغاز بھی ایک جنرل سے ہوا، ڈیڈی ڈیڈی کہتا تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پانامہ لیکس عمران خان نہیں لے کر آیا تھا،یہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا بہت بڑا اسکینڈل تھا۔ انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ اور چوری کا معاملہ ہو اور نواز شریف کا نام نہ آئے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوا شریف نے یہاں ایوان میں آکر اس وقت جواب دیا اور کہا کہ یہ ہیں وہ زرائع۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں ذرائع کی بجائے قطری خط آگیا،اسی طرح شہباز شریف کا نام سامنے آیا تو اس نے کہا میرا بیٹے جواب دیں گے،انہوں نے ججز کو بھی دھمکیاں دیں اور جیل حکام کو بھی،عمران نے حق حلال کی کمائی پاکستان میں استعمال کی،عمران نے چالیس سال کی منی ٹریل ایوان میں دی،عمران خان نے کہا تھا نہ قوم بھولے گی اور نہ میں بھولنے دوں گا۔

انہوںنے کہاکہ رانا شمیم کو نواز شریف نے گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا،بڑے شریف کا ایک صاحبزادہ تھا جس کو ایکٹنگ کا شوق تھا،رنگیلا کے پاس بھیجا ایکٹنگ نہ کرسکا،کرکٹ کا شوق تھا جمخانہ بھیجا اور کرکٹ نہ سیکھ سکا،پھر جنرل جیلانی کو استعمال کرکے سیاستدان بن گیا،ان کو وہ ججز اور جرنیل پسند ہیں جو ان کی سیاست کو مضبوط کرے،انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا،۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے لمبی جدوجہد کے بعد ملک کا وزیراعظم اور مقبول لیڈر عمران خان بنا۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کا آغاز بھی ایک جنرل سے ہوا، ڈیڈی ڈیڈی کہتا تھا،۔ انہوںنے ایک بار پھر (ن )تنقید پر کرتے ہوئے کہاکہ جرنیلوں کے سہارے آتے ہیں،پورا ٹبر لندن میں اشتہاری بنا بیٹھا ہے۔انہوںنے کہاکہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے اداروں کو بدنام کرتے ہیں،ان کا پورا خاندان مفرور اور اشتہاری ہے،روز یہاں آکر تقاریر کرتے ہیں،کس نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں جائیداد نہیں،کیبلری فونٹ کس نے کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ مرد سارے بیٹھ گئے ایک خاتون یہاں بیٹھی ہے،ایک کیس لگا ہے جس کیلئے بیانیہ بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں