لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو کے معاملے پر امیدوار سہیل شہزاد کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ووٹرز کو خریدنے کیخلاف درخواست خارج کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے امیدوار سہیل شہزاد کی درخواست پر 14 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزرا کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے تھا، درخواست گزار نے قانون کی پیروی نہیں کی، متعلقہ فورم کی موجودگی میں ہائیکورٹ میں براہ راست درخواست دائر کرنا قانون کے منافی ہے، الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق مانیٹرنگ افسر اور الیکشن کمیشن کا فورم درخواست بنتا ہے۔



