علی محمد خان

امت مسلمہ کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے،علی محمد خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے، مسلم امہ کو متحد ہو کر افغانستان میں اپنے مسلمان بھائیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ملک کو ایسے نیک مقصد کیلئے ایک میگا ایونٹ کی میزبانی کا موقع دیا۔ علی محمد خان نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دلی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اس غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا مقصد افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کیلئے فوری امداد اور وسائل کو متحرک کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں