بھارت

بھارت ‘انتہا پسند ہندوؤں کا اجتماع، مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے اکسانے کا عمل جاری

نئی دہلی (گلف آن لائن) بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں انتہا پسند ہندوؤں کا اجتماع ہوا جس میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے اکسایا گیا، شرکا نے مدارس پر پابندی اور مسلمانوں کے قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔مسلمانوں کو قتل کردو یا ملک سے نکال دو، بھارت میں ا?ئے روز مسلم کشی کی ا?وازیں بلند ہونے لگیں، اترا کھنڈ کے شہر ہریدوار میں ہندو انتہا پسندوں نے اجتماع منعقد کیا جس میں شرکا نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا۔

سدھوی اپورنا نامی خاتون نے مسلمان شہری دلشاد کے قاتل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بالکل درست اقدام کیا ہے۔ یہ وہی خاتون ہے جس کی بھارت کے بانی مہاتما گاندھی کی تصویر پر گولی چلانے کی ویڈیو منظر عام پر ا?ئی تھی۔انتہا پسندوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت بھر میں مسلم مدارس پر پابندی عائد کی جائے، ملک کا ا?ئین تبدیل کرکے ہندو راشٹر میں تبدیل کیا جائے اور مسلمانوں کو قتل کرنے کے الزام میں جتنے افراد بھی جیل میں ہیں انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں