فواد چوہدری

ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں کوئی مسئلہ نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں کوئی مسئلہ نہیں، ہم آئین کے مطابق ہی چلیں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی علاقائی سیاست نہیں کرتی، عمران خان پر سارا پاکستان اعتماد کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اچھا رہا ہے،نہیں لگتا کہ ہمارے اتحادی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ سے ووٹ لے کر شہری علاقوں میں حکومت کرتی ہے، اگر پیپلز پارٹی نے شہری علاقوں کی حکومت ایم کیو ایم کو دینی ہے تو پھر وہ گھر بیٹھیں۔انہوںنے کہاکہ ق لیگ کو بڑھنے کا موقع صرف پی ٹی آئی کے ساتھ ہی میسر آ سکتا ہے، مسلم لیگ ق ن لیگ پر کیسے بھروسہ کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے کے دوران چینی صدر کے آنے کی افواہ اڑائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں