وزیرِ اعظم

وزیر اعظم کا یو ای اے میں سیلاب کی وجہ سے پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

اسلام آبا د(گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب کی وجہ سے پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اتوار کواپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا۔

وزیراعظم نے پوسٹ کیا کہ میری مخلصانہ ہمدردیاں اور دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کو متاثرہ خاندانوں کی مکمل مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں