سبطین خان

عوام نے (ن)کو مسترد کرکے عمران خان کے بیانئے کو تقویت دی ‘ سبطین خان

لاہور( گلف آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی کی اور انہیں سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق رکن قومی اسمبلی میاںخرم جہانگیر خاں وٹو، سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں معظم جہانزیب خاں وٹو اور سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک بھی ملاقات میں موجود تھے۔

سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی، عوام کے دلوں میں عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،عوام باشعور ہیں، لاہور کے عوام نے بھی مسلم لیگ (ن)کو مسترد کرکے عمران خان کے بیانئے کو تقویت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں