فیصل کریم کنڈی

عمران خان کی طرف سے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنا جمہوری نظام سے مذاق ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ عمران خان کی طرف سے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنا جمہوری نظام سے مذاق ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ 9 حلقوں میں انتخابات پر 90 کروڑروپے خرچ آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ 90 کروڑ روپے عوام کا پیسہ ہے عمران خان کے باپ کا پیسہ نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ اگر ضمنی انتخابات لڑنے تھے تو اسمبلی سے مستعفی ہونے کا ڈرامہ کیوں گیا؟۔قوم بخوبی باخبر ہے کہ عمران خان کے پاس ممنوعہ فنڈنگ کے اربوں روپے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے میاں سومرو کی اسپیکر قومی اسمبلی کو چھٹی کی درخواست عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے دو درجن اراکین عمران کی فرعونیت کیڈر سے خاموش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں