عمر سرفراز چیمہ

امپورٹڈ سازشی ٹولے نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ سے عوام کا بھرکس نکال دیا ‘ عمر سرفراز چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ سازشی ٹولے نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ سے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے،ملک بھر میں عوام خاص طور پر کسان شہباز حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،پی ڈی ایم ٹولے نے اپنے 1100 ارب بچالیے جبکہ غریب سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھین لیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے شرمی اور ڈھٹائی تو یہ ہے کہ شہباز حکومت نے صفر یونٹ والوں کو بھی ہزاروں کے بل بھیج دئیے،نااہل ٹولے کی کارستانیوں کی بدولت آج بجلی کا یونٹ 50 روپے تک پہنچ چکا ہے ،بے تحاشہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے آج ہر گھر سے امپورٹڈ حکومت کے خلاف بددعائیں نکل رہی ہیں،

عمران خان کے دور میں بجلی اور پٹرول پر سبسڈی دی جا رہی تھی،پٹرول 150 روپے لیٹر اور کسان خوشحال تھا ،امپورٹڈ حکومت پٹرول 234 روپے لیٹر تک لے گئی جبکہ کسان آج رل گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قوم پریشان نہ ہوعمران خان آج بھی عوام کی جنگ لڑ رہا ہے،عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی ایک بار پھر ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں