عطا اللہ تارڑ

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ‘عطا تارڑ سمیت 11 لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع

لاہور(گلف آن لائن) سیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت 11 لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسرسے ریکارڈ طلب کرلیا۔سیشن کورٹ میںپنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت 11 لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کے حوالے سے درخواست پرسماعت ہوئی ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ ،رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر اور اویس لغاری سمیت 11 ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ پولیس کی جانب سے نامکمل تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی۔عدالت نے لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے تمام ملزمان کا ریکارڈ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کو مقدمے میں نامزد کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں