بلاول بھٹو زر داری

ہمارے لیے یوکرین سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ہونے والی تباہی ہے،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے لیے یوکرین یا دنیا کے دیگر معاملات سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ملک میں ہونے والی تباہی ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع میں پاکستان فریق نہیں ہے ، یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر روسیوں کا اپنا نقطہ نظر اور مغرب کا اپنا نقطہ نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک اور عالمی جنگ شروع کرنے کا نہیں بلکہ کورونا وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے بحران سے مل کر نمٹنے کا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں