بابر اعوان

اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ ضرور آئے گا، بابر اعوان

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ ضرور آئے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے، تمام فیصلے لندن میں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو مرضی کرلیں، لانگ مارچ ضرور آرہا ہے، اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، لانگ مارچ اسلام آباد آئے گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ لانگ مارچ کے باعث تمام حکمران بھاگتے ہوئے نہ ملے تو ملجھے بتائے گا، لانگ مارچ میں تاخیر نہیں ہورہی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا جب لیڈر موجود نہیں اور لوگ سڑک پر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں