طیب اردوان

دھماکے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، طیب اردوان

استنبول(نمائندہ خصوصی ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھنائونے حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، حکومت ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہے، ترکیہ کو دہشت گردی سے نا ماضی میں کنٹرول کیا جا سکا ہے نہ ہی آئندہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ پر دہشت گردی کی کوشش ماضی کی طرح آئندہ بھی ناکام ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں