مسرت جمشید چیمہ

عوامی احتجاج کہ لہر کا فیصلہ کن مرحلہ 17 دسمبر کو ہوگا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ اور نااہل حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے،عوام اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس وقت تمام بحرانوں کا حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔

مریم کی کنیز اول ہم سے حساب مانگنے سے پہلے اپنے آقائوں کے جواب جمع کرائے۔قانون بدل کر کیسز سے جان چھڑانے کو باعزت نہیں بے عزتی سے بری ہونا کہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ لاہور سے نکلنے والی تمام ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔اس عوامی احتجاج کہ لہر کا فیصلہ کن مرحلہ 17 دسمبر بروز ہفتہ لبرٹی چوک پر ہوگا۔چیئرمین عمران خان پاکستان کی سیاسی تاریخ اور روشن مستقبل کے اہم ترین فیصلے کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں