عدنان صدیقی

عدنان صدیقی کی جانب سے لیونل میسی کیلئے دلچسپ انعام کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن) پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم کے کپتان لیونل میسی کیلئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے پر دلچسپ انعام کا اعلان کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار عدنان صدیقی کی اداکار اعجاز اسلم اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مومن ثاقب کے ساتھ ایک کامیڈی سے بھرپور ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکار کی جانب سے معروف فٹبالر کو پاکستانی سوسائٹی میں 5ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مومن ثاقب ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور عدنان صدیقی کو میسی کو بہترین کارکردگی پر انعام دینے کے اعلان کی دعوت دیتے ہیں جس پر معروف اداکار معروف فٹبالر کو پاکستان کی کسی ” فرضی ” سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں عدنان صدیقی کو پنجابی زبان میں ” میسی تواڈے واسطے جہلم دی چہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ” کہتے سنا جاسکتا ہے جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اس فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں ”۔ویڈیو کے ایک آخر میں ایک شخص کو ” ارجنٹینا دا پاوا میسی لاوا ” کا نعرہ لگاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں