ملاقات

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات

اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہائوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کے درمیان ون آن ون ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی، جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات و نشریات نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان نے قومی سلامتی پر بریفنگ بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں