نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کی رینکنگ میں قومی ٹیم کی پہلی پوزیشن پر قوم کو مبارکباد

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بننے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے،

کپتان بابراعظم، پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں ، مجھے اس ٹیم پر فخر ہے اور اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ میرے پچھلے دور میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اور اب یہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری جو ٹریننگ ہورہی ہے وہ ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں کام آئے گی، یہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں لہذا یہ جو خوشی ملی ہے اسے منایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں