اسد قیصر

پی ٹی آئی میں ہی ہوں، جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں، اسد قیصر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہی ہوں، جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیر کو میرے چار کیسز ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا؟

اسد قیصر نے کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنماؤں کو لے جا رہے ہیں، آپ سے کوئی رابطہ ہوا؟اسد قیصر نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں