شاہ رخ

شاہ رخ کی فلم جوان ریلیز سے قبل ہی مذاق بن گئی

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کچھ مناظر منظر عام پر آنے کے بعد ہی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کی تصاویر کے ساتھ دلچسپ میمز بنا کر شیئر کردیں۔ حال ہی میں فلم جوان کی ایک جھلک سوشل میڈیا شیئر کی گئی، جس پر خوب تبصرہ تو کیا جارہا ہے لیکن وہ تبصرہ میمز کی شکل میں ہے۔

ایک صارف نے فلم جوان سے اسکرین گریب شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کے سر پر ٹک ٹیک ٹو گیم بنادیا اور تحریر کیا کہ آؤ دوستوں ایک گیم ہوجائے۔ ایک صارف نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان کو امید اور شاہ رخ خان کو حقیقت قرار دیا۔

ایک نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ نے فلم کے آخر میں کہا تھا کہ ان کی زلف تراش کیساتھ اپائنٹمٹ ہے، تو اب وہ جوان میں ایسے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں