شاہ رخ

جب میں وِلن بنتا ہوں تو سامنے کوئی ہیرو ٹک نہیں سکتا، شاہ رخ

ممبئی (گلف آن لائن)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم جوان کا پوسٹر جاری کردیا جسے دیکھ کر مداحوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ٹوئٹر پر مداحوں سے رابطے کے لیے شاہ رْخ نے جوان سے متعلق ہیش ٹیگAskSRK کو استعمال کرتے ہوئے سوالات و جوابات کا ایک سیشن رکھا جس کے تحت مداحوں نے اداکار سے متعدد سوالات کیے۔

شاہ رخ تمام سوالوں کے جواب تو نہیں دے پائے، البتہ زیادہ تر کے دے ڈالے۔ایک صارف نے کنگ خان سے پوچھا کہ آپ اپنی فلم جوان کا پوسٹر کب ریلیز کریں گے؟ جس پر کنگ خان نے کہا کہ اس سیشن کے اختتام پر وہ پوسٹر جاری کردیں گے۔اور پھر یہ ہی ہوا، سوال و جواب کا سیشن مکمل ہوتے ہی شاہ رخ نے پوسٹر جاری کردیا ، ساتھ ہی شاہ رخ خان نے لکھا کہ اب کام پر واپس جانے کا وقت ہوگیا ہے، جوان کی ریلیز تقریباً تیار ہے۔

انہوں نے مداحوں کے وقت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وعدے کے مطابق میں نے پوسٹر شیئر کردیا، آپ سب سے سنیما میں ملاقات ہوگی۔دوسری جانب کنگ خان نے یہ ہی پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ‘جب میں وِلن بنتا ہوں نہ تو میرے سامنے کوئی ہیرو ٹک نہیں سکتا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں