مونس الٰہی

مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(گلف آن لائن)سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری رشوت لینے، دینے اور اعانت جرم کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔

پرویز الٰہیے مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اپنایا تھا انہیں شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے سے گریزاں ہیں۔

ایف آئی اے نے عدالت سے شریک ملزم حامد سہیل کے بھی دائمی وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظورکرتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹس جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں