کرین جین پیئر

امریکی حکام قطر میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی حکام دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں اور افغانستان کی اہم وزارتوں کیٹیکنوکریٹک پروفیشنلز” سے ملاقات کریں گے۔

اس میں سکیورٹی، منشیات اور خواتین کے حقوق پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ اور افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے خصوصی ایلچی رینا امیری 26 سے 31 جولائی تک آستانہ (قزاقستان)اور دوحہ (قطر) کا دورہ کریں گے اور وہ طالبان وفد سے ملاقات کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکام افغانستان میں اہم مفادات جیسے عوام کے لیے انسانی امداد، معاشی استحکام، خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام افغانوں کے ساتھ منصفانہ اور باوقار سلوک، سلامتی کے اموراور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی روک تھام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ویسٹ اور امیری افغانستان اور قزاقستان میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے امور پر کام کرنے والے سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں