یمنیٰ زیدی

یمنیٰ زیدی کی سالگرہ، شوبز شخصیات کے محبت بھرے پیغامات

لاہور (گلف آن لائن) معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کو سالگرہ پر شوبز شخصیات نے محبت بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔پاکستان سمیت سرحد پار بھی اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی لازوال اداکاری کے باعث بہت کم عرصے میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

تیرے بن میں میرب کا کردار ادا کرنے والی یمنٰی زیدی نے گزشتہ روز اپنی 34 ویں سالگرہ منائی، سالگرہ کے اس خاص دن کو اور بھی یادگار بنانے کیلئے نامور شخصیات سمیت شوبز سے وابستہ اداکار وہاج علی، یشما گل، سمیع خان، عاصم محمود، اور معروف ڈائریکٹر عبداللہ کادوانی سمیت دیگر لوگوں نے بھی اداکارہ کو سالگرہ کے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے یمنیٰ نے سالگرہ کے تمام پیغامات کو خوبصورت انداز میں اپنی انسٹا سٹوری پر شئیر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں