پاور پلانٹس

بجلی صارفین پر مزید 144ارب 69کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع

اسلام آباد(گلف آن لائن)بجلی صارفین پر مزید 144ارب 69کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23اگست کو سماعت کرے گی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل تا جون 2022-23 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 122ارب 41کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نقصانات کی مد میں 7ارب 35کروڑ روپے وصول کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔دوسری جانب نیپرا اتھارٹی 23اگست کو بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں