najam-sethi

کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے، نجم سیٹھی برس پڑے

لاہور(گلف آن لائن) سابق سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی نے کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن قرار دے دیا۔ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنی ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ بطور پی سی بی سربراہ اے سی سی کو کہا تھا کہ میچز یو اے ای میں کر لیں لیکن سری لنکا کو ایونٹ دینے کے لیے مختلف بہانے بنائے گئے تھے اور کہا گیا کہ یو اے ای میں گرمی ہوگی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے، سری لنکا میں ان دنوں بارشوں کا ہمیشہ خدشہ رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں پر سیاست کو ترجیح دینا ناقابل معافی عمل ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں ویسا ہی موسم ہوتا جیسا آئی پی ایل یا پچھلے ایشیاکپ میں تھا۔واضح رہے کہ بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا۔

سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف تھا تاہم پاکستان بارش کے باعث اپنی اننگز شروع نہیں کرسکا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیکر میچ ڈرا کردیا گیا۔ ایشیاءکپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔

کینڈی کے پالی کیلے سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا، حارث ر¶ف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آ¶ٹ کیا، شبمن گل اور ایشان کشن نے ٹیم کا سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 66 کے مجموعے پر شبمان گل کو حارث ر¶ف نے بولڈ کردیا، انہوں نے 10 رنز بنائے۔

66 رنز کے مجموعی اسکور تک بھارت کے چار کھلاڑی آ¶ٹ ہوچکے تھے تاہم بعد میں آنے والے ایشان اور پانڈیا کریز پر جم گئے اور اسکور کو کافی آگے لے گئے، ایشان کشان 82 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ہاردک پانڈیا 239 کے مجموعی اسکور پر 87 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ انہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کیا۔ رویندرا جدیجا 14 اور شردل ٹھاکر 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کلدیپ یادیو 4 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث ر¶ف نے اور نسیم شاہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،

انہوں نے کہا کہ موسم سے فرق نہیں پڑتا کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہوگی بھارت کو ابتداءسے ہی مشکل میں ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں